بالی ووڈ اداکارہ رکُل پریت سنگھ کی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’’پسوڑی‘‘ پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں شائے گِل اور علی سیٹھی نے پسوڑی گایا جو رواں برس 6 فروری کو ریلیز ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔
رکُل پریت کے پسوڑی ڈانس کی ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔