• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈرورلڈ کے دباؤ کی وجہ سے 90ء کے عشرے میں کام نہیں ملا، سونالی باندرے کا انکشاف

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ اور 1990 کے عشرے کی فلموں میں زیادہ تر ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی سونالی باندرے نے کہا ہے کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہیں کافی فلموں میں انڈرورلڈ کی وجہ سے کام نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ فلم پروڈیوسرز انڈرورلڈ کے دباؤ میں آجاتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ یہ بات نہیں سمجھ سکی تھیں، تاہم بعد میں ان کے شوہر گولڈی بھیل نے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ سونالی باندرے کے شوہر بھی ایک فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔

سال 1994 میں صرف 19 برس کی عمر میں فلم آگ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سونالی باندرے اس سے قبل ٹی وی کمرشلز اور اشتہارت کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے ’سرفروش‘، ’دل جلے‘ اور ’میجر صاحب‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔

چار برس قبل کینسر میں مبتلا ہونے اور پھر بڑی بہادری سے اس موذی مرض سے جنگ جیتنے والی سونالی نے حال ہی میں او ٹی ٹی پر اپنا ڈیبیو ’دی بروکن نیوز‘ سے کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید