بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ ایک وائرل پرانے گیم میں رنویر سنگھ کے بجائے سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کا انتخاب کیا تھا۔
اس حوالے سے بگ باس 11 کی ایک پرانی ویڈیو کلپ میں دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک پرمزاح اور آزمائشی کھیل ڈیٹ، کِل (مارو) یا میرج کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس کھیل میں دیپیکا پڈوکون نے مذاق میں سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنے کا انتخاب کیا، جبکہ سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے تمام آپشنز کو ڈیٹ اور قتل (کِل)، کریں گے اور اس طرح اپنے مشہور کنوارے ہونے کی حیثیت کو اپنے مخصوص انداز میں برقرار رکھیں گے۔
بگ باس 11 کی اس پرانی کلپ میں دیپیکا اور سلمان کے درمیان دلچسپ گفتگو دیکھی جا سکتی ہے۔
اس کھیل میں دیپیکا کو تین آپشنز دیے گئے، سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اور شاہد کپور۔ تاہم ان کے انتخاب نے سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کریں گی، جس پر سلمان خان خوب محظوظ ہوئے، رنویر سنگھ کو ڈیٹ کریں گی اور شاہد کپور کو "کِل" کریں گی۔ شاہد کپور کو "کل" کرنے کی منطق بالکل سادہ تھی، کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے جب سلمان خان کو لاجواب کرنے کے لیے انھیں تین آپشن دیئے، جن میں کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، اور خود دیپیکا شامل تھیں۔
تو سلمان خان نے گیم کے قواعد کے مطابق کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے، اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ وہ شادی نہیں کریں گے بلکہ تینوں کو ڈیٹ کریں گے اور قتل کے لیے انھوں نے بات سمیٹتے ہوئے کہا کہ تینوں کو کِل کرونگا۔ جس پر وہاں موجود ناظرین کی ہنسی چھوٹ گئی۔