• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود کی پوتی کا نکاح، بلال مقصود نے خوبصورت تصویر شیئر کردی

فوٹو: انسٹاگرام/ بلال مقصود
فوٹو: انسٹاگرام/ بلال مقصود 

معروف کہانی کار اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کی پوتی کا نکاح ہوگیا۔

انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود میں سوشل میڈیا پر بچوں اور والد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے بیٹوں اور والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ہمارے بچے اور ان کے دادا ہماری بیٹی کے نکاح کے موقع پر موجود ہیں۔

تصویر میں بلال مقصود ان کے والد اور گلوکار کے دونوں بیٹوں نے ایک ہی طرح کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں تمام افراد انتہائی دلکش لگ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور بلال مقصود کی بیٹی کےلیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید