• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابدہ پروین صرف محبت کرنا جانتی ہیں، فضیلہ قاضی ملاقات پر خوش

فوٹوز: انسٹاگرام / فضیلا قاضی
فوٹوز: انسٹاگرام / فضیلا قاضی 

معروف اداکارہ فضیلہ قاضی کی گلوکارہ عابدہ پروین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فضیلہ قاضی نے عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی کئی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ گلوکارہ کے گھٹنوں کو چھوتے اور گلے ملتی نظر آرہی ہیں۔

اپنے پیغام میں فضیلہ قاضی نے عابدہ پروین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عابدہ پروین اور ان کی فیملی کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اپنے گھر مدعو کرکے مجھے قیمتی لمحات گزارنے کا موقع دیا‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ صرف محبت، محبت اور محبت کرنا جانتی ہیں، کتنے حسین لوگ ہیں یہ ان سے مل کر دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ کچھ تو خاص بات ہوتی ہے، اس انسان میں جسے اللّٰہ اتنی عزت دیتا ہے، مگر عابدہ اماں تو ہیں ہی بہت خاص اور خوبصورت ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید