• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ لوگو والی جعلی نمبر پلیٹس نہ لگانے کی ہدایت

دوحا (جنگ نیوز ) قطر نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے لوگو والی نمبر پلیٹوں کے اجراء کے بعد اپنے شہریوں کو گاڑیوں پر غیرقانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔ حکام کے مطابق گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کا لوگو نقل کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مخصوص نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔
اسپورٹس سے مزید