• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے 18رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے 18رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ کونسل کے ٹی او آرز جاری کر دی گئی ہیں۔ کونسل معاشی پالیسیوں کا جائزہ لے کر جامع احاطہ کرکے نئی پالیسی تجویز کرے گی۔یہ کونسل حکومت کو شارٹ ٹرم میکر اکنامک استحکام کے ساتھ ساتھ مستحکم اور پائیدار اکنامک گروتھ کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات تجویز کرے گی۔وزیر اعظم خود کونسل کے سر براہ ہوں گے۔دیگر ممبران میں شاہد خا قان عبا سی ‘ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال ‘ وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل ‘ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب‘ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا‘ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ‘ اکانومسٹ ڈاکٹر ایس اکبر زیدی ‘ ڈاکٹر ندیم جا وید ‘ ڈاکٹر ثمینہ خلیل ‘ ڈاکٹر مسعود احمد ‘ ڈاکٹر اعجاز نبی ‘ ڈاکٹر حفیظ پاشا‘ ڈاکٹر علی چیمہ ‘ ڈاکٹر سید محمد حسن شاہ ‘ ڈاکٹر اختر حسین شاہ ‘ ڈاکٹر ایس منظور احمد ‘ خرم حسین اور شکیب شیرانی شامل ہیں ۔ کونسل قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں اقدامات کیلئے سفارشات دے گی تاکہ معاشی ڈھانچہ کی اصلاحات کی جا ئیں ۔ کونسل کا اجلاس ہر ہفتے بلایا جا ئے گا۔

ملک بھر سے سے مزید