• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار،1 پولیو ورکر شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہل کار اور 1 پولیو ورکر شہید ہو گیا، جبکہ 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح صوبۂ خیبر پختون خوا میں بھی انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے 2 پولیس اہل کار سپاہی دین شاہد، رضا اللّٰہ اور 1 پولیو ورکر موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 1 بچہ زخمی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید