کویت نے تاحکم ثانی فیملی اور سیاحتی ویزوں کا اجرا روک دیا۔
کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے، جس کے تحت سیاحتی ویزوں کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ نئےضوابط کی تیاریوں کے لیےکیا گیا ہے۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا کہ غزہ میں نام نہاد امن کے باوجود کوئی انسانی راہداری نہیں کھولی گئی۔
ایران نے کہا ہے کہ منگل کی رات سے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ کیٹی مرفی اسپتال جا رہی تھیں کہ راستے میں شدید درد کی وجہ سے گاڑی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں روکنا پڑی۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا نے ایک اسکول فائرنگ کے معاملے پر آرٹیفیشل انٹلی جنس(اے آئی) کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کے خلاف مقدمہ کردیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رفتار کو عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا ۔
انگلستان کی سرمونیل کائونٹی مرسی سائیڈ میں بوٹل کے مقام پر گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر اسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں کی تفصیلی فوٹیج دیکھی تو فیکٹری کے ہی ایک ملازم کو مشکوک انداز میں آگ لگاتے ہوئے پایا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا گزشتہ دہائی میں شروع جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، ان جنگوں میں سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوئے۔
آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیویارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیے اور یواے ای کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ میں مسلسل انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے ذہن میں صرف ایک بات ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے خام تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کردی ہے۔
برطانیہ میں قیدیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر ملزم کو 8 سال کی قید سزا سنا دی گئی۔
ایران نے امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہُرمُز کھولنے کی مشروط پیشکش کردی۔
روسی صدر کے آفس کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔