• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بجلی کا بحران، طلب بڑھ گئی، شارٹ فال برقرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے اور شارٹ فال برقرار ہے۔

بجلی کی طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے، جبکہ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار تقریباً 21 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 6 میگاواٹ ہو گیا ہے۔

شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 8 گھنٹے پر برقرار ہے۔

قومی خبریں سے مزید