• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر بہتر، PSX میں کاروبار کا مثبت رجحان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹر بینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور 1 ڈالر 204 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر میں 1 روپے 17  پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پی ایس ایکس میں اب سے کچھ دیر پہلے تک  100 انڈیکس 60 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 700 کی سطح پر موجود ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور ڈالر 1.30 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا۔

یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید