• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل، الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام کوٹ میں سرکاری ملازم کے پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی —بشکریہ ٹوئٹر
اسلام کوٹ میں سرکاری ملازم کے پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی —بشکریہ ٹوئٹر

سندھ میں 26 جون کو پہلے مرحلے کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تحصیل اسلام کوٹ کے پولنگ اسٹیشن پر سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ گالم گلوچ اور تھپڑ مارنے کے معاملے کا الیکشن کمیشن سندھ نے نوٹس لے لیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تھر پارکر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز اور ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھر پارکر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمۂ صحت کے ملازم غلام محمد جونیجو نے پریذائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر گھنشام کے ساتھ گالم گلوچ کی اور انہیں تھپڑ مارا، لہٰذا واقعے کی جلد انکوائری کر کے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کریں۔

واقعے کی سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں محکمۂ صحت کے ملازم غلام محمد جونیجو کو پریزئیڈنگ آفیسر ڈاکٹر گھنشام کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور انہیں تھپڑ رسید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر گھنشام کو تھپڑ مارنے والا محکمۂ ہیلتھ کا ملازم غلام محمد جونیجو مقامی وڈیرہ بھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید