• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی ہدایت، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے 4 پولیس گارڈز واپس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے پولیس کی سکیورٹی پر مامور 4 پولیس گارڈز واپس لئے جانےکےحوالے سے ترجمان کراچی پولیس کےجاری اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں پولیس سمیت مختلف سکیورٹی اور حساس اداروں کے افسران پر مبنی تھریٹ اسسمینٹ کمیٹی سکیورٹی کیلئے پولیس کے گارڈز کی تعیناتی کا فیصلہ کرتی ہے،تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی ہدایت پر حلیم عادل شیخ کو دئیے گئے 8 میں سے 4 پولیس کے گارڈز واپس لئے گئے ہیں،تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی بلا تفریق اور غیر جانبداری سے سکیورٹی خدشات کا جائزہ لیکر سکیورٹی فراہم کرنے کے پیشہ ورانہ اور غیر متعصب مشترکہ فیصلے کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید