• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکٹوپس اور انسانی دماغ کے ایک جیسے جینز ہوتے ہیں؟

کراچی(نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آکٹوپس اور انسانی دماغ میں موجود ’جمپنگ جینز‘ مشترک ہوتے ہیں۔سائنس دان یہ بات جانتے ہیں کہ آکٹوپس انتہائی پیچیدہ دماغ اور علمی صلاحیتوں کے ساتھ ایک غیر معمولی جاندار ہے، اٹلی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، ان جانوروں کی اعصابی اور علمی پیچیدگی انسانی دماغ کے ساتھ مالیکیولر مشابہت سے پیدا ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے پایا کہ آکٹوپس اور انسانی دماغ ایک جیسے ’جمپنگ جینز‘ کا اشتراک کرتے ہیں اور انسانی دماغ کا 45فیصد سے زیادہ حصہ ایسے ’جمپنگ جینز‘ پر مشتمل ہوتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ’جمپنگ جینز‘ انسانوں کے علاوہ دیگر دو آکٹوپس کی اقسام میں فعال ہوتے ہیں، پہلی قسم عام آکٹوپس کی ہے جبکہ دوسری قسم کیلیفورنین آکٹوپس کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید