• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے ملکر دنیا کو درپیش سنگین چیلنجوں کا حل نکالنا ہوگا، چینی سفیر

بیجنگ (جنگ نیوز) امریکا میں چین کے سفیر نے درپیش سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ دو نوں ممالک سپر پاور ہیں اور بہتر تعلقات کے لیے باہمی تعاون کریں۔ چین کو توقع ہے کہ امریکا مستحکم، صحت مند اوردیرپا تعلقات کا راستہ اختیارکرے گا تاہم چینی سفیر ژائی فینک نے ہارورڈ یونیورسٹی میں فورم سے خطاب میں کہا کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کےلیے درست سمت میں باہمی مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن آئندہ بدھ سےچین کا دورہ کریں گے جس میں مشرق وسطی ٰکے بحران، یوکرین جنگ، بحر جنوبی چین میں کشیدگی جیسے ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔ 

دنیا بھر سے سے مزید