• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کئے گئے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے انسانی حقوق کے سالانہ جائزے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ’بڑے پیمانے پر‘ بدسلوکی کے واقعات ہوئے، ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کئے گئے، منی پور میں بڑے پیمانے پر بدسلوکی کے واقعات ،200سے زائد افراد ہلاک ، 60ہزار بے گھر ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سال قبل ایک عدالت نے حکم دیا تھا کہ ’’کوکی‘‘ کی اقلیتی مراعات کو ’’میتی‘‘ تک بڑھایا جائے، جس کے بعد منی پور نے اپنے قبائلی کوکی-زو اور اکثریتی میتی کی آبادیوں کے درمیان شدید لڑائی دیکھی ہے، جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں مئی اور نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ بھارت کے باقی حصوں میں، محکمہ خارجہ نے ’متعدد واقعات‘ کی اطلاع دی جس میں حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ’حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر مبینہ طور پر دباؤ ڈالا یا انہیں ہراساں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید