• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ کے انتخابات چین یا بھارت کی جانب رخ طے کردیں گے

مالے (جنگ نیوز) بحرہند کے ملک جزیرہ مالدیپ میں اتوار کو ہونےو الے پارلیمانی انتخابات سے طے ہوجائے گا کہ ملک کی چین کی جانب جھکائو کی پالیسی جاری رہے گی یا بھارت سے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا جائے گا۔ چین اور بھارت دونوں ہی انڈوپیسفیک خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ سال منتخب صدر محمد معزو نے ملک کی ’’بھارت پہلے‘‘پالیسی ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا انہوں نے پہلے قدم کے طور پر مالدیپ میں تعینات بھارتی فوجیوں کو چلے جانے کا کہہ دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ مالدیپ کی پالیسی نے چین کی جانب جھکائو واضح کردیا۔ پارلیمانی انتخابات کے نتائج صدر مالدیپ کی حیثیت پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ حکمراں جماعت نیشنل کانگریس نے پالیسیوں کے تسلسل کےلیے ووٹ کی اپیل کی ہے جبکہ اپوزیشن اتحادنے صدر معزو کی سیاسی اور اقتصادی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دنیا بھر سے سے مزید