• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، آئرلینڈ، سوئٹزر لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے

برلن/ جنیوا (آئی این پی ) جرمنی ، آئرلینڈ، سوئٹزر لینڈ میں ہزاروں فلسطینی حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے - برلن اور جنیوا شہروں میں احتجاجی مظاہرین نے غزہ میں صیہونی حکومت کی کارروائیوںکو نسل کشی قرار دیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا- تقریبا دوہزار احتجاجی مظاہرین نے برلن کے پوٹسدامر اسکوائر میں اجتماع کرکے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا- مظاہرین یہ نعرے لگا رہے تھے، جرمنی مالی امداد کر رہا ہے ، اسرائیل بمباری کر رہا ہے، شرم کرو اور اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرو- بعض دیگر مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پرلکھا تھا ، ہمارے ٹیکسوں سے اسرائیل کی حمایت بند کرو اور ہم یہودی نسل کشی کا خاتمہ چاہتے ہیں- اسی طرح ہزاروں افراد نے جنیوا کے نوواسکوئر میدان میں اجتماع کیا اور مرکز شہر تک مارچ کیا- ان مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ تھے جن پر فلسطینی عوام کی حمایت میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے- مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بھی نعرے لگائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور نسل کشی روکے جانے پر زور دیا- دوسری جانب ڈبلن میں مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے - مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرو اور فلسطینیوں کو آزادی اور انصاف دو۔

دنیا بھر سے سے مزید