پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا ابھی بھی آرمی چیف سے رابطہ ہوتا ہے؟
تاہم عمران خان نے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
اسلام آباد میں سیمینار سے واپس جاتے ہوئے صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا، کیا بیچا؟
جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ توشہ خانہ نہیں توچہ خانہ ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ صحافیوں کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ جواب دینے کے بجائے عمران خان مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔