• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی مخالفت کردی

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی مخالفت کی ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ 

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سےحل کرنا چاہیے۔ جی ٹوئنٹی بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے۔ چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام بڑی معیشتوں سے مطالبہ ہے کہ عالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔ تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ بھارت نے جی ٹوئنٹی اجلاس اگلے سال جموں کشمیر میں کرانے کا کہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید