• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائیگی، بلاول

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی زوم کے ذریعے  شرکت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومن شیلا جیکسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہوں گی کہ پاکستان کو اقتصادی سہولتیں دی جائیں۔

پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ٹیکساس کے گورنر سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گریگ ایبٹ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

قومی خبریں سے مزید