• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹ چیک، کیا دانیہ ملک نے عدت توڑ دی ہے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی ٹاک ٹاکر، دانیہ ملک سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہے۔

یوٹیوب، فیس بُک، انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق متعدد میڈیا سائٹس کی جانب سے  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیہ ملک نے عدت ختم کر کے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور نیا وی لاگ بھی اپلوڈ کیا ہے۔


اس ویڈیو سے متعلق ایک اور بات جو انٹرنیٹ پر غلط اور جھوٹی پھیلائی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ دانیہ ملک اپنے اس نئے وی لاگ میں عدت ختم کر کے عامر لیاقت کے لیے دربار میں دعا کے لیے جا رہی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوب پر ’دانیہ ملک آفیشل‘ کے نام سے موجود اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا گیا یہ وائرل وی لاگ 2 ماہ پرانا ہے جسے 28 اپریل کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر وائرل یہ وی لاگ صرف دانیہ ملک کے یوٹیوب پر واحد اور دو ماہ پرانا ہے جس میں وہ دربار جانے کا ذکر کر رہی ہیں۔

وی لاگ میں دانیہ ملک اور اُن کی والدہ کو ایک گاڑی میں دربار جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دانیہ ملک اس دوران خود گاڑی چلا رہی ہیں اور ویڈیو بنا رہی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دانیہ ملک پر تابڑ توڑ تنقید کی جا رہی ہے جس کے اسکرین شاٹس بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی 9 جون کو موت واقع ہونے اور دانیہ ملک کے عدت میں بیٹھنے کے اعلان کے بعد سے دانیہ ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بالکل خاموش ہے البتہ اس اکاؤنٹ پر اُن کی والدہ کی جانب سے کچھ پوسٹس کی گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید