• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری انڈسٹری میں فالوورز کی تعداد دیکھ کر کام دیا جاتا ہے: ماہم عامر

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماہم عامر نے ڈراموں میں فالوورز کی تعداد کی بنیاد پر کام دینے کے خلاف آواز اُٹھالی۔

ماہم عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’پہلے ہماری انڈسٹری میں فالوورز کی بنیاد پر کام دیا جاتا تھا لیکن اب ہماری انڈسٹری وہاں پہنچ گئی ہے کہ کام دے کر بھی واپس لے لیا جاتا ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اس انڈسٹری کا حال یہ ہے کہ یہاں پہلے آپ کو پراجیکٹ کے لیے چُن لیا جائے گا اور پھر یہ کہہ کر کاسٹ نہیں کیا جائے گا کہ آپ کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد کم ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کوئی اب یہ بھی بتا دے کہ آرٹسٹ کا جو وقت ضائع ہوتا ہے، اُس کا کیا کِیا جائے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے بھی کہا تھا کہ ایوارڈ شوز میں صرف اُنہی کو بُلایا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ شوبز ویسے ہی جعلی دُنیا ہے لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ انڈسٹری مزید جعلی ہوگئی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید