اسلام آباد (آئی این پی )عام انتخابات میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، انکوائری رپورٹ پہلے کمیشن اجلاس میں پیش کی جائے گی، الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر من وعن عمل کریگا۔ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی تھی ۔