• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی، سال مکمل، مقدمات کے فیصلے کیوں نہیں ہوئے؟ حکومت، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس (آج) پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب‘ 9 مئی واقعات کی مذمت اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب ، حوصلہ شکنی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے‘ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں 9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ معافی یا سزادینا عدالتوں کا کام ہے۔ملک پر حملہ آور مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ بھولنے دیں گے، ہمارا وعدہ ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ 

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس روز پاکستان کی سلامتی، وقار، ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہوں نے ایسا کام کیا جو کبھی دشمن بھی نہ کر سکا، 9 مئی کے حوالے سے ہمارا سلوگن ”بے حرمتی ان کی گوارہ نہیں۔ ہونے دینا اب دوبارہ نہیں“ ہے۔

اہم خبریں سے مزید