• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصدق ملک نے سخت حکومتی فیصلوں کی وجہ بتادی

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم دیوالیہ پن کے قریب تھے، اس لیے سخت فیصلے کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران ہے، وزیراعظم نے عوام کو اس حوالے سے آگاہ رکھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی گیس چاہیے دستیاب نہیں، 10 فیصد گیس ناپید ہو رہی ہے، روس جنگ کے باعث ایل این جی نہیں مل رہی، یورپی ممالک نے گیس خریدلی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ مہنگے فیول سے تجارتی توازن بھی خراب ہوتا ہے، ہم توانائی کے لیے مقامی وسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر گیس اور تیل کی پیداوار کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے گئے، تیل و گیس کی بڑی کمپنیوں کو واپس لائیں گے۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں توانائی پر گروپ بنایا گیا ہے، ملک میں شمسی توانائی کو فروغ دیں گے۔ لگتا ہے یہ توانائی کا سیکٹر افسر شاہی کا شکار ہو گیا۔

وزیر مملکت برائے توانائی نے کہا کہ حماد اظہر نے روس کو خط لکھا تھا، جو توانائی کے شعبے کی تجارت سے متعلق تھا۔ اپنے سفیر کے ذریعے روس سے رابطہ بھی کیا کہ کوئی ایسی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریفائنریز سے کہا ہے روس سے خام تیل درآمد کرنا ہو تو معیار چیک کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید