• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق اہم پیشرفت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن اجراء کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا ہے۔

ای سی پی نے ترجیحی لسٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ ممبران سے ڈکلیئریشنز مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈکلیئریشنز الیکشن ایکٹ کی شق 104 کے سب سیکشن 6 کے تحت مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی نے خواتین نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کو ڈکلیئریشن جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی نے اقلیتی نشستوں پر حبکوک گل اور سیموئیل یعقوب کو ڈکلیئریشن کےلیے آگاہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید