• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس کی بندش تشویشناک ہے، اپٹما سربراہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپٹما سربراہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس کی بندش تشویشناک ہے۔

ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ عید کی وجہ سے جولائی میں 15 سے 20 دن صنعت بند رہے گی، گیس نہ ملنے سے ہمارے برآمدی آرڈرز منسوخ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس نہ ملنے سے ایک سے 2 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متاثر ہوسکتی ہے، صنعت کو چلنے دیں، زرمبادلہ ٹیکسٹائل سے ہی ملتا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے صنعت کاروں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) سمیت کراچی کی تمام ٹاؤن ایسوسی ایشنز نے وزیراعظم شہباز شریف سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کراچی کی صنعتوں کو طلب کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو صنعتیں مکمل طور پر تباہ ہوجائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید