• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کے بیٹے والد کی حمایت میں سامنے آگئے

ایلون مسک، فائل فوٹو
ایلون مسک، فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد ان کے بیٹے بظاہر باپ کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایلون مسک نے امریکی عدالت کی جانب سے ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کو اپنا نام تبدیل کرنے کی اجازت ملنے کے 9 دنوں بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاپ فرانسس اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ میرے لیے پاپ فرانسس سے ملاقات ایک اعزاز کی بات ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے 4 نوعمر بیٹے گریفن، کائی، ڈیمین اور سیکزون تو موجود ہیں جبکہ ان کی 18 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی اس تصویر میں موجود نہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے بارے میں گزشتہ ماہ 20 جون کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرنے اور والد سے اپنے تعلقات منقطع کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی جمع کروائی تھی۔

یہ خبریں سامنے آنے کے کچھ دنوں بعد امریکی عدالت نے ایلون مسک کی 18 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی کو اپنے نام سے ’مسک‘ کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد وہ اپنے نام کے آخر میں والدہ کا نام لکھیں گی۔

ایلون مسک کے یہ پانچوں بچے گریفن، کائی، ڈیمین، سیکزون اور ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن ان کی پہلی بیوی جسٹن ولسن سے ہیں۔

جبکہ ایلون مسک کے ان 5 بچوں کے علاوہ 2 بچے اور بھی ہیں یعنی ان کے کل 7 بچے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید