• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل کی بازیابی کی درخواست، عدالت نے پنجاب حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے پنجاب حکومت اور پولیس افسران کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے پرسنل اسسٹنٹ فرحان کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو لاہور سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گزشتہ رات اٹھایا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو گزشتہ رات لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید