• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ زیر حراست

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور حلیم شیخ کو اپنے ساتھ لے گئے۔ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔

قبل ازیں ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ایک عزیز کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے والوں کا تعلق کس ادارے سے تھا وہ نہیں بتایا گیا۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے۔ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید