• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائجیریا: جیل پر شدت پسندوں کا حملہ، سیکڑوں قیدی فرار

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔

ابوجا سے نائجیریا کی وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جیل پر حملے کے بعد تقریباً 300 قیدی جیل سے فرار ہوئے ہیں۔

تاہم جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو واپس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شدت پسند تنظیم نے جیل پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید