• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر حملے اماراتی سلامتی و خوشحالی کیلئے خطرہ ہیں: مشیرِ اماراتی صدر

اماراتی صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اماراتی صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے ہماری سلامتی اور خوش حالی کے لیے خطرہ ہیں۔

دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جنگ اور کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں خطے کا مستقبل تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بحران ختم کرنے کے لیے مذاکرات اور رابطے جاری رکھے جائیں۔

اماراتی صدر کے مشیر نے ایران سے رابطے برقرار رکھنے کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ابوظبی کے ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔

اماراتی صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ مستقبل کے لیے پہلا قدم حملے روکنا ہونا چاہیے، حملوں کے دوران مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاستی کنٹرول سے باہر ہتھیار خطے میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید