وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں بریک واٹر منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کی زیرِ سربراہی گوادر میں بریک واٹر منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر بریک واٹر منصوبے پر مجرمانہ تاخیر کی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے منصوبہ نظر انداز کیا، تاخیر سے ملکی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 445 ملین ڈالر گرانٹ، 484 ملین ڈالر قرضے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے منصوبہ نظر انداز کیا، توانائی سے انفرااسٹرکچر تک کے تمام منصوبوں پر پی ٹی آئی حکومت نے مجرمانہ تاخیر کی، جس سے ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بریفنگ کا وقت نکل گیا اب ایکشن کا ٹائم ہے۔