• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی باگ ڈور کون سنبھالے گا؟ لیگی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملکی معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا؟ مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار، مسلم لیگ ن کی قیادت دو دھڑوں میں بٹ گئی۔

ٹیم مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے حامی آمنے سامنے آگئے، تازہ بیان میں خواجہ سعد رفیق نے اسحاق ڈار کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

خواجہ سعد رفیق نے اسحاق ڈار کو دور اندیش، معیشت کا ماہر، دیانتدار اور قابل قرار دیتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ان کے بغیر مسلم لیگ ن کی ٹیم نامکمل ہے۔

وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب کی رہنمائی پیچیدہ حکومتی امور کے حل کے لیے تریاق ثابت ہو گی۔

اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اور کسی سے کوئی موازنہ نہیں، انہوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید