وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت کے دوران تجارت، توانائی، صحت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو عوامی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے چاہئیں۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔