• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں ایک خاتون نے 4 ہاتھوں اور 4 پیروں والی بچی کو جنم دیا جس سے اسپتال کے عملے سمیت خاندان کے افراد حیران رہ گئے اور بچی کو قدرت کا معجزہ قرار دے دیا۔

نوزائیدہ بچی پیٹ سے جڑے 2 اضافی ہاتھ اور 2 اضافی پیر کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اضافی اعضاء کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں، بچی کو علاج کے لیے لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بچی کی اضافی اعضاء کے ساتھ پیدائش دراصل جڑواں بچوں کی پیدائش کا کیس لگتا ہے کیونکہ دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا ہے جو بننا باقی تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید