بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔
ایجبسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 49 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 170 رنز بنائے جہاں رویندرا جادیجا 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روہیت شرما 31 رنز بنانے والے دوسرے کامیاب بیٹر ٹھہرے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین پہنچایا جبکہ رچرڈ گلیسن بھی 3 وکٹیں لے اڑے۔
171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری انگلش ٹیم 17ویں اوور میں 121 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ہوم ٹیم کی جانب سے معین علی نے 35 اور ڈیوڈ ویلی نے 33 رنز بناکر کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔
بھارت کی جانب سے بھنیشور کمار 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے، جبکہ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔