• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے اجتماعات، مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں مصروف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

اجتماعات میں بچے اور معمر افراد بھی آئے، لوگ گلے مل کر مبارک باد دیتے رہے جس کے بعد لوگ سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ یہ آلائشیں بعد میں شہر میں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔

ادھر پنجاب میں آلائشوں کو  مخصوص جگہ کے علاوہ کہیں پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں  پابندی دفعہ 144کے تحت 10 سے 13 جولائی تک نافذ رہے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دن کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید