• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف سارے کیسز تیار تھے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمراخان نے کہا ہے کہ سندھ کا پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتا ہے، سندھ کے نام پر سیاست اور چوری کرکے پیسے باہر بھیجے جاتے ہیں۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف سارے کیسز تیار تھے، کون سی طاقت تھی جس نے زرداری کو سزا نہیں ہونے دی، میں نے پوری کوشش کی کہ ان چوروں کو سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر کبھی بتاؤں گا جن کے پاس طاقت تھی وہ چوری کو اتنا برا نہیں سمجھتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو بڑا برا کہا گیا، اب لاہور میں بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا زیر زمین ٹینک بنے ہوئے ہیں، زرداری اور ٹولے نے کبھی نہیں سوچا کہ بارش سے پہلے تیاری کرلیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حاضرین جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان چوروں سے ہے، ان سے پیسے لے لو، ووٹ بلے کو ڈالنا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری پہلی اسمبلی تھی جو ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی، ملک کا وہ حال ہونے والا ہے جو سری لنکا کا ہوا۔

قومی خبریں سے مزید