اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
ایف آئی اے کےتفتیشی افسر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ کاشف کامران خان مقدمے کا مفرور ملزم ہے جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
جسٹس نورالحق قریشی نے پوچھا کہ اس کا نام عبوری چالان میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟کیا آپ ملزم کے پکڑے جانے پر اس سے پوچھ کر نام چالان میں شامل کریں گے؟ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔