• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی لاہور کی کینٹین اور پارکنگ پر ایک بار پھر ٹھیکیدار نے قبضہ کرلیا

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر غلام فاروق نے کہا ہے کہ پی آئی سی لاہور کی کینٹین اور پارکنگ پر ایک بار پھر چھ سال سے قابض ٹھیکیدار نے مبینہ طور زبر دستی قبضہ کر لیا ہےاور اس دوران قبضہ مافیا نے مجھے ،ڈی ایم ایس سمیت دیگر انتظامی افسران کو دھکے مارے اور گالیاں دیں،انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی پر عید کی چھوٹیوں کے دوران ہسپتال کی کینٹین اور کار پارکنگ پر دھاوا بولا حالانکہ جمعہ کے دن قبضہ مافیا سے ہسپتال انتظامیہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پارکنگ اور کنٹین کا قبضہ واگزار کروایا تھا مگر کینٹین اور پارکنگ پر آج قبضہ مافیا نے دھاوا بول کر اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر فاروق، اے ایم ایس ڈاکٹر شاہد اور فارماسیسٹ ثمر ین مشتاق کو دھکے مارتے رہے اور دھمکاتے رہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کو روکنا چاہا تو انڈس ٹریڈ کے مالک غلام مصطفی اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر ہسپتال کے لوگوں کو دھمکاتے رہے اور اپنا سامان لے کر کینٹین اور پار کینگ پر قا بض ہوگئے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شادمان ہسپتال انتظامیہ کی کال پر فوراً پہنچے اور کارروائی کا آغاز کیا۔
لاہور سے مزید