• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش دیگ میں ڈال دی





کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں اسکول چوکیدار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دیگ میں ڈال کر جھلسا دیا۔

گلشن اقبال میں نجی اسکول میں چوکیدار کے کوارٹر سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی۔

 ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی ہے جو 6 بچوں کی ماں اور اسکول کے چوکیدار عاشق کی بیوی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق خاتون کے بچوں کے مطابق چوکیدار عاشق نے بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے مار دیا، جس کے بعد ملزم خاتون کو دیگ میں جلا کر بھاگ گیا ہے، جس کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید