بھارتی محکمۂ موسمیات نے 8 ریاستوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں یکم جون سے اب تک 148.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، آسام، اتر پردیش اور گجرات میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں شدید بارشوں کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بارشیں جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں آج شدید بارش کا امکان ہے، پونا اور قریبی علاقوں میں اسکول کالج بند کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مدھیہ پردیش کے متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں بھی شدید بارشیں جاری ہیں، یہاں کے متعدد اضلاع میں بھی ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ شدید بارشوں کے سبب اسکول ہفتے تک بند رہیں گے۔