• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے عمران خان کے جھوٹے بیانیہ کو سمندر میں غرق کر دیا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئین بنی گالہ کا فرنیچر نہیں جس کو عمران خان اپنی مرضی سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، آئین پاکستان ملک کی سالمیت اور استحکام کا ضامن ہے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے جھوٹے بیانیہ کو سمندر میں غرق کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی، عمران خان اور دیگر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نا ماضی میں ملک میں بد امنی پھیلانے میں کامیاب ہوئے نہ اب اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں برگر پیسٹری گروپ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پرامن ماحول میں پولنگ ہوگی، کسی کو شرانگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان مقدس ہستیوں کا نام استعمال کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید