• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"نئی شروعات"، سشمیتا کو بلآخر اپنا لائف پارٹنر مل گیا؟

فوٹو بشکریہ للت مودی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ للت مودی / ٹوئٹر

بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہیں بلآخر اپنا جیون ساتھی مل ہی گیا۔ 

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے اداکارہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے "نئی شروعات" قرار دیا۔ 

اپنے پیغام میں للت مود نے سشمیتا سین کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں اپنا پارٹنر بھی کہا۔ 

اداکارہ کے مداح یہ جاننے کے تجسس میں ہیں کہ کیا دونوں نے شادی کرلی ہے؟ 

تاہم اس کا جواب مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی دیا اور بتایا کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، وہ اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن شادی ایک دن ہو جائے گی۔ 

واضح رہے کہ 2008 میں شروع ہونے والے لیگ آئی پی ایل کے پہلے چیئرمین للت مودی ہی تھے، ان پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے متعلق تحقیقات کا آغاز ہوا جس کے بعد وہ 2010 میں بھارت چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے۔ 

دوسری جانب اداکارہ سشمیتا سین نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل 1994 میں مس یونیورس کا تاج سر پر سجایا تھا، وہ بھارت کی جانب سے یہ اعزاز پانے والی پہلی خاتون تھیں۔  

انہوں نے 1996 میں فلم دستک سے کیریئر کا آغاز کیا، لیکن فلم بیوی نمبر ون، تم بن، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا، تم کو نہ بھول پائیں گے اور نو پرابلم جیسی فلموں سے شہرت پائی۔ 

خیال رہے کہ غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود سشمیتا سین دو بیٹیوں کی والدہ بھی ہیں، انہوں نے 2000 میں رینی اور 2010 میں ایلیسا کو گود لے لیا تھا۔  

ان کی لے پالک بیٹی رینی نے بھی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید