• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی پشاور کی بسیں آپریٹر کو کوڑیوں کے مول ملیں گی

بی آر ٹی پشاور کی بسیں آپریٹر کو کوڑیوں کے مول دی جائیں گی۔ بڑی بس کی قیمت 288 روپے اور چھوٹی بس صرف 144 روپے میں نجی کمپنی کو مل جائے گی۔

ٹرانس پشاور اور نجی کمپنی کے درمیان بسوں کی حوالگی کا معاہدہ جیو نیوز نے حاصل کرلیا جس کے مطابق بتیس ہزار روپے کی ادائیگی سے 158 بسیں نجی کمپنی کی ملکیت بن جائیں گی جبکہ بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی ایک بس کی قیمت 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ 12 سال یا 12 لاکھ کلومیٹر چلنے کے بعد بسیں کمپنی کو دینے کی شق معاہدے میں شامل ہے۔

فیاض خان کا کہنا ہے کہ مدت پوری ہونے پر بسیں نجی کمپنی کو دینے سے حکومت کو نقصان نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید