پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی طرف سے کپتان دیمتھ کرونا رتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربتھ جے سوریا، دنیش چندی مل اور مہیش ٹھیکشانا آؤٹ ہوئے ہیں، جنہوں نے بالترتیب 1، 35، 21، 14، 4، 11، 3، 76، 38 رنز بنائے جبکہ انجیلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 11 رنز جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ 60 رنز اور چوتھی وکٹ 68 رنز، پانچویں وکٹ 99، چھٹی وکٹ 103، ساتویں وکٹ 130 اور آٹھویں وکٹ 133، نویں وکٹ 177 اور آخری وکٹ 222 رنز پر گری ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
گال ٹیسٹ میں سلمان علی آغا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، ڈیبیو کرنے والے سلمان علی آغا کو محمد یوسف نے ٹیسٹ کیپ دی۔
محمد یوسف بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں۔
یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، سلیمان علی آغا، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں کپتان دیمتھ کرونا رتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش ٹھیکشانا، پربتھ جے سوریا اور کاسن راجیتھا پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا، ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔