کوئٹہ میں بارکھان کے علاقے رڑکن میں ہیضے کی وجہ سے ایک خاتون انتقال کرگئی۔
ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن سے ہیضے کے چار مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارکھان میں ہیضے کی وباء سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔