• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا شیخ رشید کی لیک آڈیو کی انکوائری کروانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی آڈیو لیک کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت شیخ رشید کی لیک آڈیو کی انکوائری کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، دراصل پی ٹی آئی کو شفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔

دوسری طرف آڈیو کے دونوں مرکزی کرداروں شیخ رشید اور گل زمان کے وضاحتی بیانات سامنے آئے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں آڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ جلیل شرقپوری نے پیسے نہیں لیے جو بھی کہا وہ مذاق تھا۔

دوسری طرف گل زمان نے کہا کہ جلیل شرقپوری کو جانتا ہوں نہ ہی کبھی ملاقات ہوئی ہے، معلوم نہیں شیخ رشید کے ذہن میں کیا تھا کہ ایسا سوال کیا۔

اس معاملے پر جلیل شرقپوری کی وضاحت بھی سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے شیخ رشید کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ مبینہ آڈیو میں شیخ رشید کی آواز ہے تو یہ باقاعدہ منصوبہ بندی ہے۔

قومی خبریں سے مزید